ایسا مسئلہ کھڑا نہ کیا جائے کہ پھر مارشل لا لگ جائے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اعتراضات کے باوجود جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، لیکن آئینی حدود سے تجاوز ہوگا تو جمہوریت کمزور ہوگی۔ کوئی ایسا مسئلہ کھڑا نہ کیا جائے کہ پھر مارشل لا لگ جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پارلیمنٹ سپریم ہے، آئین جو طاقت اس ادارے کو دیتا ہے وہ کسی اور کے پاس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے، حکومت بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے: وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ 2008 کے بعد جب بھی انتخابات ہوئے ان پر اعتراضات اٹھائے گئے، ہمیں بھی 2018 میں الیکشن پر تحفظات تھے اور ہم اس پر بات کرتے تھے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ اداروں پر حملہ نہیں ہونا چاہیے، سسٹم پر سوالیہ نشان نہ لگایا جائے۔ ہمیں ایک دوسرے کے سیاسی موقف کا احترام کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ایوان کو کمزور کرنے کے بجائے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کا کام ہی قانون سازی کرنا ہے، جبکہ دیگر ادارے اس کی تشریح کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی پرپابندی کے ضمن میں اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا فلسطین کے حوالے سے دوٹوک موقف ہے جس پر ہم قائم ہیں، اس وقت اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بربریت کی جارہی ہے، اور 10 ماہ میں 40 ہزار لوگ شہید ہوگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘