ارشد شریف قتل کیس، بینچ کی تشکیل پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں ترمیم

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں بینچ کی تشکیل کے معاملے پر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے میٹنگ منٹس میں ترمیم کردی گئی۔

دستاویز کے مطابق میٹنگ منٹس میں ترمیم جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی خواہش پر ہوئی، دونوں ججز نے کہا ان کا موقف درست انداز میں سامنے آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ارشد شریف قتل کیس از خود نوٹس، لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ کمیٹی کے سپرد

دستاویز کے مطابق دونوں ججز کا موقف تھا کہ ارشد شریف کیس کی 8 سماعتیں 5 رکنی بینچ کرچکا، لہٰذا آئندہ بھی 5 رکنی بینچ برقرار رہنا چاہیے۔

میٹنگ منٹس کے مطابق ججز کا موقف تھا کہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر سابق ججز کے ساتھ بینچ میں شامل تھے، لہٰذا اب بھی انہی کی سربراہی میں بینچ بننا چاہیے۔

دستاویز کے مطابق دونوں ججز نے کہاکہ جسٹس جمال اور جسٹس مظہر کے بعد سنیارٹی والے ججز بینچ میں شامل ہوں، سنیارٹی ترتیب سے ہی جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیے

میٹنگ منٹس کے مطابق چیف جسٹس نے کہاکہ وہ چھٹیوں میں اپنے بینچ کے دنوں میں پرانے شریعت مقدمات نمٹانے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس جاری ہوئے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس میں چیف جسٹس نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی مخالفت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی بہترین سفارتکاری، دنیا میں ہمیں جو تحسین مل رہی ہے اسکی نظیر نہیں ملتی، وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں گفتگو

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا