اولمپکس 2024: ارشد ندیم آج میڈل کے لیے میدان میں اتریں گے، مقابلہ کتنے بجے منعقد ہوگا؟

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا پاکستانی دستہ پیرس اولمپیکس سے بھی خالی ہاتھ لوٹے گا؟ اس کا دارومدار جیولن تھرو ایونٹ میں شریک پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کارکردگی پر ہوگا، جو آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر جیولن تھرو کے فائنل میں 11 دیگر ایتھلیٹس سے مقابلہ کریں گے۔

اولمپکس میں پاکستان نے آخری تمغہ 32 سال قبل 8 اگست 1992 کو بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو ہاکی میں 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر جیتا تھا، پاکستان کی جانب سے حاصل کیا گیا وہ کانسی کا تمغہ آخری اولمپک تمغہ جیتنے کا حوالہ بن کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس 2024: ارشد ندیم نے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

تاہم اس بار پیرس میں جاری اولپمکس مقابلوں میں پاکستانیوں کی نظریں ہاکی ٹیم پر نہیں بلکہ جیولن تھرو ایونٹ میں شریک ارشد ندیم پر مرکوز ہیں، وہی تاریخ اور اولمپکس میں تمغہ جیتنے کی آرزو بھی وہی ہے بدلا ہے تو فقط امیدوں کا مرکز، پاکستانیوں کی ساری امیدیں اس مرتبہ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ کی کارکردگی سے وابستہ ہیں۔

جیولن تھرو کے فائنلسٹ ارشد ندیم نے قوم سے اپنی کامیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ وہ ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیت سکیں،۔ ’میں فائنل میں پہنچا ہوں، 8  اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجکر 25 منٹ پر فائنل ہے، میرے لیے دعا کریں تاکہ میں اچھا پرفارم کروں اور پاکستان کے لیے تمغہ جیتوں۔‘

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں پاکستان کی واحد امید ارشد ندیم کا قوم کے نام پیغام ؟

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ وہ فائنل میں اچھی کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔’شائقین کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، فارم میں اور فٹ ہوں، امید ہے فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی باری میں 89.34 میٹر کی تھرو کی اور وہ پہلے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: پیرس ڈائمنڈ لیگ، جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی چوتھی پوزیشن

واضح رہے کہ اولمپکس یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے، ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم 5ویں پوزیشن پر رہے تھے، ارشد ندیم  پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم