پیرس ڈائمنڈ لیگ، جیولن تھرو مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی چوتھی پوزیشن

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائمنڈ لیگ پیرس 2024ء میں پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے مقابلے میں میڈل جیتنے میں ناکام رہے اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ڈائمنڈ لیگ 2024ء کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 74.11 میٹر، دوسری تھرو 80.28 میٹر، تیسری تھرو 82.71 میٹر، چوتھی تھرو 82.17 میٹر اور پانچویں تھرو 84.21 میٹر دور پھینکی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی

اس مقابلے میں جرمنی کے ایتھلیٹ جولین ویبر 85.91 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم ایونٹ میں شرکت کے بعد کل وطن واپس لوٹیں گے اور وطن واپسی  پر دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ ارشد ندیم کا اگلا ہدف پیرس اولمپکس ہے جس کے لیے وہ قومی دستے کے ہمراہ 24 جولائی کو روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیرج چوپڑا کی ارشد ندیم کو جادو کی جھپی”:ارشد ندیم کے پاس پرچم کیوں نہیں ہے؟”

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے مختلف مقابلوں میں 7 ایتھلیٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں ارشد ندیم، کشمالہ طلعت، گلفام جوزف، غلام مصطفیٰ بشیر، جہاں آرا نبی، محمد احمد درانی اور فائقہ ریاض کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 4 ہزار 700 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا