حکومت عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پُر عزم ہے: وزیر خزانہ

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حج ایک مقدس مذہبی فریضہ ہے اور حکومت پاکستان عازمین حج کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار حج سکیم 2023 پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس کو بتایا کہ حج کے لیے درخواستوں کی وصولی 31 مارچ 2023 کو حکومتی پالیسی کے مطابق بند کر دی گئی تھی۔ ریگولر سکیم کے 44190 کے کوٹہ کے ضمن میں بینکوں میں 72869 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2023 کے لیے اپنی غیر ملکی زر مبادلہ کی ضروریات کے بارے میں تفصیلات بھی فراہم کیں۔ وزیر خزانہ نے ریگولر اسکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی حتمی تعداد کے بارے میں بینکوں سے مکمل معلومات حاصل کرکے منگل 4 اپریل تک فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مکمل معلومات کے حصول کے بعد حکومت حتمی تعدادکا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمود پاشا، سیکرٹری مذہبی امور، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور وزارت خزانہ و مذہبی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں