ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے اور قومی ہیرو کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

جمعہ 9 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپکس 2024 میں پاکستان کو طلائی تمغہ دلواکر قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 92.97 میٹر کا ریکارڈ بنایا، اس سے بھی بہتر تھرو کرسکتا ہوں، ارشد ندیم

مریم نواز نے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اولمپیئن ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا اور ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی بنایا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی ان کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے دیا کہ کہ پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے: گولڈ میڈل جیتنے کے بعد زاروقطار روتے ہوئے ارشد ندیم کی ویڈیو وائرل

مریم نواز نے نیزہ باز ارشد ندیم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو یوم پاکستان کا تحفہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں جمعرات کو مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز