کاغان: مہانڈری پل ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے مہانڈری کے مقام پر تباہ شدہ پل دوبارہ تعمیر کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال، پاک آرمی نے پل کی تعمیر کے لیے مطلوبہ سامان فراہم کیا۔

ملکی دفاع ہو یا تعمیر و ترقی کا مشن، پاک فوج ہمشیہ پیش پیش رہی۔ حال ہی میں ناران ، کاغان روڈ پر مہانڈری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایف ڈبلیو او نے پل دوبارہ تعمیر کرکے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں:عارضی پل: مہانڈری بازار میں پیدل سفر کرنے والوں کے لیے راستہ بحال

مہانڈری پل تباہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالت کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاک آرمی نے پل کی تعمیر کے لیے سامان فراہم کیا۔ ایف ڈبلیو او کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی۔

یاد رہے کہ مہانڈری پل گزشتہ ماہ 30 جولائی کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے مانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ