ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی، سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کا امکان

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں یوم آزادی 14 اگست سے 18 اگست تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جن کے باعث ملک میں طوفان باد وباراں اور گرج چمک کے ساتھ 4 روز تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آندھی طوفان اور شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی اَبر آلود رہنے کا امکان ہے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں 14 اگست سے 18 اگست تک مون سون بارشوں کے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ان علاقوں کے علاوہ حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں بارشیں: وزیر داخلہ کی انتظامیہ کو شہریوں کی مشکلات جلد حل کرنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ قصور، خوشاب اور سرگودھا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے متوازی خیبرپختونخوا کے علاقوں میں 14 سے 18 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، باجوڑ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔

مزید برآں 15 سے 18 اگست تک بلوچستان اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم ڈی کی جانب سے رواں سال پاکستان میں مون سون سیزن معمول سے زیادہ گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہاں موسم شدید اور معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری