پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مہمان ٹیم کو سیکیورٹی اداروں کے حصار میں ایئرپورٹ سے نجی ہوٹل لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش کی ٹیم 14 اگست سے ٹیسٹ سیریز کے لیے تیاری کا آغاز کرے گی، قذافی اسٹیڈیم میں 3 دن تک ٹریننگ کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد روانہ ہوگی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، محمود الحسن جوئے، ذاکر حسن، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمر داس، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شرف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد اور سید خالد احمد۔ آل راؤنڈر شکیب الحسن کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے۔

پہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، پاکستان شاہینز سے کب اور کہاں ٹکرائے گی؟

واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قومی سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کیمپ کی نگرانی کریں  گے۔

 پاکستان اسکواڈ

شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم