پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے،ملک احمد خان

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا جاسکتا ہے۔

مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ مشکوک لین دین ہوئی جس کا پرویز الٰہی حکومت سے بڑا واضح تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک معاملے کی تحقیقات جاری ہیں تب تک پرویزالٰہی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

اس حوالے سے ماہرِ قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ کسی کو روکنے کیلئے ای سی ایل ایک انتظامی طریقہ ہے، اس کا کوئی قانونی تصور نہیں، اگر نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو پرویز الٰہی اسے عدالت میں چیلنج کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp