بھینس ملنے کے بعد ارشد ندیم کا سسر سے نیا مطالبہ؟

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں طلائی تغمہ جیتنے والے ارشد ندیم کو جہاں پاکستان بھر سے انعامات سے نوازا جا رہا ہے وہیں کچھ روز قبل ارشد ندیم کے سسر نے بھی انہیں تحفے میں بھینس دینے کا اعلان کیا تھا۔

اس تحفے سے متعلق ایک انٹرویو میں ارشد ندیم کی اہلیہ سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا  کہ والد کے بھینس تحفے میں دینے سے متعلق انہیں علم نہیں تھا انٹرویو کے ذریعے پتہ چلا کہ انہوں نے بھینس تحفے میں دی ہے۔

دورانِ انٹرویو ارشد ندیم نے مزاحیہ انداز میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں سسر کی جانب سے بھینس تحفے میں دینے کا پتا چلا تو انہوں نے اہلیہ سے کہا ’میرے سسر اتنے امیر ہیں وہ بھینس کی جگہ 5 سے 6 ایکڑ زمین دے دیتے‘ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں ان کی اہلیہ نے یہ بات اپنے والد سے ابھی تک نہیں کی ہو گی‘۔

ارشد ندیم کے معصومانہ مطالبے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیے گئے، ایک صارف نے پنجابی زبان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’منڈا بڑا تیز جے‘ (لڑکا بہت تیز ہے)

جہاں کئی صارفین نے ارشد ندیم کی بات کو مذاق میں لیا وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہیں ان کی یہ بات ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ارشد ندیم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، ایک صارف نے کہا کہ ایسے مطالبات کو سادگی نہیں بلکہ لالچ کہتے ہیں۔

حسن جاوید لکھتے ہیں کہ ارشد ندیم کو اہلیہ کو یہ بات اچھی نہیں لگی وہ اس کا برا منا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولن کے فائنل میں ارشد ندیم نے 110.0 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 92.97 میٹر کی تھرو کر کے ناصرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس میں نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

اس بڑی کامیابی کے بعد ارشد ندیم وطن واپس پہنچے تو لاہور ایئر پورٹ پر ان کا شاندار اسستقبال کیا اور بعد میں انہیں قافلے کی صورت میں ان کے آبائی علاقے میاں چنوں لے جایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم