پی ٹی آئی رہنماؤں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط کیوں لکھا؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خطوط لکھے ہیں، خطوط میں کہا گیا ہے کہ ان کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی الیکشن ٹربیونلز کیس سننے والے بینچ میں شمولیت پر تحریری اعتراض دائر کرنے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 لیگی ایم این ایز کی کامیابی کا فیصلہ بحال، ججز الیکشن کمیشن کا احترام کریں، سپریم کورٹ

خطوط میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے تحریری اعتراض پر مبنی درخواست دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے، متعلقہ برانچ کا مؤقف ہے اس نوعیت کی درخواست ذاتی حیثیت میں نہیں وصول کی جاسکتی۔

خطوط میں رجسٹرار سپریم کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ برانچ کو ہدایت کی جائے کہ ذاتی حیثیت میں اعتراض پر مبنی درخواست دائر کرنے دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

خطوط پی ٹی کے رہنما راجا راشد حفیظ، شہریار ریاض، چوہدری نذیر، حسن عدیل، ناصر علی خان، سعد علی خان اور شوکت مرزا کی جانب سے لکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں