سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں فی یونٹ 14 روپے رعایت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبر پختونخوا نے بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے پر کیا عذر تراشا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اس حوالے سے کہا کہ نواز شریف عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔
تاہم پنجاب حکومت کی جانب فی یونٹ14روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ہی ملے گا، جبکہ 201 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو یہ ریلیف نہیں ملے گا، کیوں کہ ان کے لیے بجلی مہنگی ہی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: علاج کے پیسوں سے بجلی بل جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں کود گئی
پنجاب حکومت کے اعلان کردہ ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق201 سے 500 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں ہوگا۔