انڈیا: اودے پور میں مسلم کُش فسادات پھوٹ پڑے، مسلمانوں کی مساجد اور املاک پر حملے

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نریندرا مودی کے تیسری بار برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی ایک بار پھر انڈیا میں موجود مسلمانوں کیخلاف محاذ کھول دیا گیا۔ راجستھان میں معمولی تکرار سے شروع ہونے والا تنازع مسلمانوں کی املاک اور مسجد پر حملوں تک دراز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے گجرات فسادات کا ذمہ دار مودی کو قرار دینے والی ڈاکیومینٹری پر پابندی لگا دی

راجستھان کے شہر اودے پور 2 طالب علموں میں معمولی بات پر شروع ہونے والی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے مسلم کُش فسادات میں بدل گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق 2 روز قبل ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں میٹرک کے  2 طالب علموں کے میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑا کا ایک فریق مسلمان تھا، لہٰذا یہ تو تکرار جلد ہی مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملوں میں بدل گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندو مذہبی تیوہار کے بینر پر ’میا خلیفہ‘ کی تصویر نے ہنگامہ کھڑا کردیا

جھگڑے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے مسلمان طالب علم کا گھر غیرقانونی قرار مسمار کردیا، جبکہ نابالغ مسلمان طالب علم کو اس کے والد سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک اور مساجد پر حملے کیے اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

شدید ہنگامہ آرائی کے سبب اودے پور شہر میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 ایلون مسک کو بڑا سیاسی دھچکا، 47 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ری پبلکن امیدوار ہار گئے

امریکا میں ترقی پسند سیاست کا نیا دور شروع ہوگیا، میئر نیویارک کا دعویٰ

شکست کی ساری ذمہ داری مجھ پر کیوں؟ پاکستان کے فٹ کھلاڑی بھی بھارت کے خلاف 120 رنز نہ کرسکے، اعظم خان

ناسا کی دوربین کا غیر متوقع اختتام، خلائی ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا