اسلام آباد ہائیکورٹ انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف کل سماعت کرے گا

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ کی سست روی اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف سینئر صحافی حامد میر کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے، درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ درخواست پر رجسڑار آفس نے اعتراض عائد کر رکھا ہے۔ عدالت نے کہا 3 اعتراضات کو جوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے، چوتھا اعتراض درخواست میں نامناسب زبان کے استعمال کا ہے۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ فائروال سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ عمران خان کے دورِ حکومت میں ہوا، خط منظر عام پر آگیا

وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ ہم نے صرف ٹوئیٹ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، اس میں نامناسب زبان استعمال نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ کل ہی کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

عدالت نے حامد میر کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کل کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ