راجہ بازار، جہاں پاکستان کی سب سے سستی اسپورٹس مارکیٹ ہے

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راجہ بازار راولپنڈی کا ایک قدیم تاریخی بازار ہے۔ یہ راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کا ایک بڑا کاروباری تجارتی مرکز ہے۔  یہی وجہ ہے کہ دور دراز  شہروں سے لوگ خصوصاً کاروباری افراد اپنے کاروبار کے لیے ہول سیل پر سامان خریدنے آتے ہیں کیونکہ یہاں تقریباً ہر چیز دستیاب ہوتی ہے، چاہے وہ کچھ بھی ہو۔

راجہ بازار کی گلیوں کے مختلف نام ہیں جو وہاں فروخت ہونے والی اشیا کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان میں سے ایک سپورٹس گلی ہے۔ یہ اسپورٹس کی ایسی ہول سیل مارکیٹ ہے جہاں سے آپ کو تقریباً اسپورٹس کے شعبہ سے منسلک تمام اشیا با آسانی مل جاتی ہیں۔ ہر قسم کی بال، بیٹ، ہاکی، ریکٹ، فٹ بال، جم کا سامان، سوئمنگ اور باسکٹ بال  غرضیکہ اسپورٹس سے متعلقہ تمام چھوٹی بڑی اشیا یہاں دستیاب ہوتی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس کا شمار پاکستان کی سستی ترین اسپورٹس مارکیٹ میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ اسپورٹس وئیر جو عام مارکیٹ میں ہزاروں روپے کے ملتے ہیں وہ یہاں پر نصف قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔

راجہ بازار  کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر چیز عام مارکیٹوں کی نسبت نہایت مناسب دام پردستیاب ہوتی ہے۔  مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: زیر حراست 2 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ترجمان

جیپ ریلی میں سرکاری گاڑی کا استعمال، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا سخت نوٹس، ڈی سی جھنگ عہدے سے فارغ

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہدا کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، رانا سکندر حیات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پرویز خٹک سے ملاقات، صوبے کے لیے مشترکہ مشاورت پر اتفاق

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟