بنگلہ دیش میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، لاکھوں افراد متاثر، ذمہ دار بھارت قرار

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی ہے، 48 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 15 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، بنگلہ دیش کے عوام نے ملک میں سیلاب کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے، دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش کو امداد کی پیشکش کردی ہے۔

بنگلہ دیش میں حالہ بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب سے 6 اضلاع میں تقریباً 18 لاکھ افراد متاثر جب کہ 8 اضلاع میں 30 لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 48 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، 15 سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے 11 بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق ، 131 مویشی ہلاک

سیلاب کے باعث بنگلہ دیش کے دارالحکومت کا ڈھاکا ساحلی شہر چٹاگانگ کا آپس میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے، وسیع علاقہ زیرِ آب آ گیا، کئی گاؤں اور شہر پانی میں ڈوب گئے

’سیلاب کا ذمہ دار بھارت ہے‘

بنگلہ دیشی عوام نے ملک میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا ذمے دار بھارت کو قرار دیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ سیلاب تریپورہ میں دریائے گمتی پر ڈمبور ڈیم کے کھلنے سے آیا۔

بنگلہ دیشی شہریوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ صارفین نے لکھا کہ بھارت نے اپنے ڈیموں سے پانی چھوڑ کر بنگلہ دیش میں مصنوعی سیلاب پیدا کر دیا، آپ اب بھی سوچتے ہیں کہ لوگ انڈیا سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا سیلاب کی تباہ کاریوں پر بنگلہ دیشی حکومت کے عبوری سربراہ کے نام خط

ایکس پر ایک صارف نے کہا ’تاریخ میں پہلی بار، بنگلہ دیش کا پورا جنوب مشرقی خطہ بدترین سیلاب کا سامنا کررہا ہے جس سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس کی وجہ؟ بھارتی حکام نے 3 دہائیوں میں پہلی بار تریپورہ میں ڈمبور آبی ذخائر کے دروازے کھولے، جس سے بڑے پیمانے پر سیلاب کا پانی جاری ہوا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر ناہید اسلام نے بھی کہا ہے کہ ہندوستان نے ڈیم کھول کرغیر انسانی عمل دکھایا۔

بھارت کا موقف کیا ہے؟

بنگلہ دیشی عوام کی جانب سے سخت تنقید کے بعد بھارت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں سیلاب کا ذمہ دار بھارت نہیں ہے، بھارت کا موقف ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو بتایا تھا کہ بھاری بارش کے بعد پانی کی سطح میں اضافے سے ڈیم کے دروازے خود بخود کھل گئے۔

بنگلہ دیش میں بھارتی سفیر  پرنئے ورما نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ملاقات بھی کی، ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران امن ، سلامتی اور ترقی کی بات ہوئی  لیکن بنگلا دیشی میڈیا نے خبر دی کہ ان کو طلب کیا گیا تھا اور ان کی سرزنش بھی کی گئی۔

پاکستان کی بنگلہ دیش کو امداد کی پیشکش

وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ کر پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو سیلاب سے نمٹنے میں مدد کی پیشکش کی ہے، خط میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتِ حال پر دلی دکھ اور رنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

شہباز شریف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مشکل وقت میں بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر طرح سے ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔

بھارت میں سیلاب

دوسری جانب بھارت میں بھی دریاؤں میں طغیانی ہے، گزشہ 5 روز سے بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، بھارتی کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 60 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ