ترکیہ وزٹ ویزا، ملٹی پل اور سنگل انٹری فیس کتنی ہے؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر سال پاکستانیوں کی بڑی تعداد سیاحت کے لیے ترکیہ کا رخ کرتی ہے۔ تاریخی اور سیاحتی مقامات اور تفریح کے منفرد ذرائع دنیا بھر سے سیاحوں کو تیزی سے ترکیہ کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ ترکی جانے کے لیے ویزا درکار ہے۔ پاکستان میں اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز ترکیہ کے وزٹ ویزا کے لیے درخواستیں قبول کرتے ہیں۔

ترکیہ کے وزٹ ویزا کی درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، ایئر ٹکٹ کی تفصیلات، تصویر، فنگر پرنٹس، ہوٹل ریزرویشن اور دیگر تفصیلات بھی جمع کرانا ضروری ہیں۔

اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر عام درخواست کے لیے 65 امریکی ڈالر اور وی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالرز کی سروس فیس لیتا ہے۔ پاکستان سے سفر کرنے والے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو ایکسچینج ریٹ کے مطابق ویزا فیس پاکستانی کرنسی میں ادا کرنا ہوگی۔ ویزا فیس ناقابل واپسی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی ہنرمندوں کے لیے کروشیا جانے کا سنہرا موقع، مگر کیسے؟

ترکیہ میں ایک داخلے (سنگل انٹری) کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالر اور متعدد داخلوں (ملٹی پل انٹری) کے لیے 190ڈالر ہے۔ صرف اناطولیہ ویزا درخواست مراکز سے دستیاب سفری ہیلتھ انشورنس قبول کی جائے گی۔ ٹریول ہیلتھ انشورنس کی میعاد بھی اس تاریخ سے شروع ہوگی جس تاریخ کو ویزا کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

ترکیہ کا دورہ کرنے کے خواہشمند افراد کو ترکی کے سفارت خانے یا قونصل خانے کی ہدایات کے مطابق 3، 6 یا 12 ماہ کی بنیاد پر ترکی آنے والی ٹریول ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کرنی چاہیے۔ 3 ماہ کا سفری ہیلتھ انشورنس 55 ڈالر، 6 ماہ کا سفری ہیلتھ انشورنس 75 ڈالر اور ایک سال کا سفری ہیلتھ انشورنس 95 ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلاک چین اور اسٹیبل کوائنز پاکستان کے بڑے مالیاتی مسائل حل کرسکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘