بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر بات کروائیں، علی امین گنڈاپور نے ایسا کیوں کہا؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے 22 اگست کو اسلام آباد ترنول میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا، تاہم اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا این او سی منسوخ کیے جانے پر پی ٹی آئی نے یہ جلسہ منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو ترنول میں جلسہ کرنے کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا این او سی منسوخ کیے جانے کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بضد تھے کہ پی ٹی آئی ترنول میں جلسہ ضرور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور 8 فروری کے بعد امیدوں پر کیسے پورا اترے؟

میڈیا ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں نے پی ٹی آئی کا ترنول میں اعلان کردہ جلسہ ملتوی کرنے کے لیے پہلے علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا، تاہم ان کے انکار پر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے رابطے کیے گئے، جس کے بعد اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے جلسہ منسوخ کرنے کی اجازت لی۔

علی امین گنڈاپور کے قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ انہوں نے رابطہ کرنے والوں کو جلسہ ملتوی کرنے کی حامی نہیں بھری تھی، رابطہ کاروں نے علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا آڈیو اور ویڈیو پیغام بھی دکھانے کی آفر کی، لیکن علی امین نے میسجز دیکھنے سے انکار کیا اور رابطہ کاروں سے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکال کر سامنے لایا جائے یا ویڈیو پر رابطہ کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کارکنوں کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل: ’علی امین گنڈا پور جلسہ منسوخ ہونے کی خوشی میں پیسے بانٹ رہے ہیں‘

علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ وہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے بھی نہیں جائیں گے،علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان 25 دن سے زائد سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم