شہریار آفریدی اور قاسم سوری کی 16 ماہ بعد امریکا میں ملاقات، ویڈیو وائرل

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف شہریار آفریدی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 16 ماہ بعد امریکہ میں ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ظفر چیمہ نے شہریار آفریدی اور قاسم سوری کی ملاقات کی ویڈیو سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ سر اٹھا کے جینے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور سر جھکا کے جینے کا معاوضہ ملتا ہے۔

قاسم خان سوری نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 16 ماہ بعد شہریار خان آفریدی سے ملاقات اور جذبات۔

عارف رند لکھتے ہیں کہ شہریار آفریدی اور قاسم سوری سابق وزیراعظم عمران خان کے مشکل وقت کے بہترین ساتھی ہیں جو ہمیشہ ثابت قدم رہے۔

میاں عمر جمیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ قاسم سوری اور شہریار آفریدی دوستی، وفاداری اور محبت کی مثال ہیں۔

واضح رہے شہریار آفریدی پارٹی معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ  پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

لیونل میسی نے بارسلونا کا فٹبال کلب خرید لیا

بھارت کا ممنوعہ ادویات بنانے اور استعمال کرنے والوں میں پہلا نمبر، کھیلوں کی میزبانی خطرے سے دوچار

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟