شاہین آفریدی سے متعلق محمد عامر کی پیشگوئی ٹھیک ثابت ہوئی، فاسٹ بولر نے کیا کہا تھا؟

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر کی 2021 میں شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کی گئی پیش گوئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے کیریئر کے بارے میں جو کہہ رہے ہیں وہ آج سچ ثابت ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ، بابر اعظم اگر محمد عامر کا مشورہ مان لیتے تو کیا پاکستانی ٹیم میچ جیت جاتی؟

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد محمد عامر کا شاہین آفریدی سے متعلق بیان وائرل ہوگیا تھا۔

ایشیا کپ 2022 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنے کے بعد ایک ماہ بعد شروع ہونے والے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے اور پھر 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے کے باوجود نیدرلینڈز کے دورے پر روانہ ہو گئے تھے جس کے باعث شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کے لیے بروقت صحت یاب ہونے میں ناکام رہے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو عالمی کرکٹ خاص طور پر ٹی20 فارمیٹ کے خطرناک ترین گیند بازوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان ٹیم کے مستقل کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ٹیم کے سابق کرکٹرز کی جانب سے ان پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے انہیں آرام دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے تاہم ٹیم انتظامیہ کی جانب سے انہیں مسلسل کھلایا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کس نے بنایا؟ محمد عامر کے آنے سے ڈریسنگ روم میں کیا فرق پڑے گا؟

 ایشیا کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کے بعد ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر محمد عامر کا 2021 کا انٹرویو وائرل ہوا، جس میں انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی ممکنہ انجری کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامیہ کو خصوصی طور پر خبردار کیا تھا۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارت نے اپنے بولرز کو تیار کیا اور پھر ان کا بہترین استعمال کیا۔ آپ بمرا، شامی، بھونیشور کمار جیسے بولرز کو دیکھیں جو ڈومیسٹک میں 140 سے زیادہ کی اسپیڈ سے بولنگ کر رہے ہیں۔

بھارت کے پاس آج مختلف فارمیٹس کے لیے مختلف ٹیمیں، بلے باز اور بولرز ہیں، بھارت نے ایسے کھلاڑی تیار کیے اور انہیں ضروریات کے مطابق ٹیم میں کھلایا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی نیا چاند نہ چڑھا دینا‘، محمد عامر کے 4 سال بعد پاکستانی جرسی پہننے پر صارفین کے تبصرے

محمد عامر کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان میں ایک شخص کی لاٹری نکلتی ہے اور پھر وہ تینوں فارمیٹس میں کھیلتا رہتا ہے۔ عامر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں اس کے خلاف نہیں ہوں لیکن آپ کے پاس روٹیشن پالیسی ہونی چاہیے۔

اس کے بعد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ’ آپ کمنز، ہیزل ووڈ، اسٹارک کو دیکھیں، آپ انہیں سیریز کے تمام فارمیٹس میں تمام میچز کھیلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھیں گے۔ اگر کوئی ٹیسٹ کھیلتا ہے تو وہ پہلے 2 ون ڈے نہیں کھیلے گا، اگر وہ ون ڈے کھیلتا ہے تو وہ ٹی20 فارمیٹ میں آرام کرے گا، اس طرح وہ ایک لمبے عرصے تک کرکٹ کھیلنے میں کامیاب ہوتے ہیں‘۔

محمد عامر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ پاکستان میں آپ شاہین شاہ آفریدی کو دیکھیں، وہ کھیلتا ہی کھیلتا چلا جا رہا ہے۔ ابھی تو وہ جوان ہے لیکن جیسے ہی وہ 26 سال کی عمر کو پار کرے گا اور تینوں فارمیٹس میں بولنگ کرتا ہی رہے گا تو آپ واپس میری بات کی طرف ضرور دھیان دیں گے کہ میں جو کہہ رہا تھا وہ صحیح تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان