فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی ٹی آئی اراکین سے رابطے میں تھے، رؤف حسن کا اعتراف

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مجھ سمیت کئی پی ٹی آئی اراکین سے رابطے میں تھے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا فیض حمید سے تعلق علیک سیلک کی حد تک تھا، تاہم دیگر ارکان کے ساتھ کس حد تک تعلق تھا اس کا کوئی علم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے حکومت کے بجائے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات پر اصرار کیا، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی کی رانا ثنااللہ کے ذریعے نواز شریف سے میٹنگ ہوچکی ہے، جن سیاسی جماعتوں سے براہِ راست نہیں ان سے بالواسطہ رابطہ کرچکے ہیں، اگر کوئی تجاویز آتی ہیں تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اختر مینگل کو دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے، ان کے چہرے پر کرب تھا، ہمیں ان جیسے سیاستدانوں کو واپس لانا چاہیے۔ کل کی ملاقات میں انہوں نے ہم سے بھی گلہ کیا۔

رؤف حسن نے کہاکہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے ایک تاریخ ہے کہ ہر الیکشن میں مداخلت ہوتی رہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں پارٹی میں بطور سیکریٹری اطلاعات خدمات انجام دینے کی کوئی تنخواہ نہیں لیتا، ایسی خبریں جھوٹ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 22 اگست کا جلسہ ملتوی کرنے کے لیے انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے اس روز کہا تھا کہ جلسہ صرف عمران خان ہی ملتوی کرسکتے ہیں، جس کے بعد اڈیالہ جیل کے دروازے صبح 7 بجے ہی کھلوائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں علیمہ خان اور رؤف حسن کے لیک واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، جھوٹا بیانیہ آشکار

انہوں نے کہاکہ ہمیں اسی وقت کہا گیا تھا کہ آپ 8 ستمبر کو جلسہ کرلیں، اور اب ہمیں اس کا این او سی بھی مل گیا ہے، جس میں اسٹیبلشمنٹ کا بھی کردار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں