پنجاب: گاڑیوں کے من پسند نمبر حاصل کرنے کی اسکیم، متنازع شہرت رکھنے والے مفتی عبدالقوی سفیر مقرر

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور مفتی عبدالقوی کو محکمہ ایکسائز پنجاب نے وینیٹی نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے آئندہ ہفتے سے وینیٹی پلیٹس اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں گاڑی کا من پسند رجسٹریشن نمبر پنجاب میں کتنا مہنگا ؟

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا ہے کہ اس اسکیم کے تحت شہری اپنے نام اور مرضی کی نمبر پلیٹس بنوا سکیں گے، اس اسکیم کی 3 کیٹیگریز متعارف کروائی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر ایکسائز نے بتایا کہ نمبر پلیٹ مالک کی ملکیت ہوگی، کیٹیگری کے مطابق کارپوریٹ نمبر پلیٹ ایک کروڑ، پلاٹینم 50 لاکھ اور گولڈ 5 لاکھ روپے میں خریدی جاسکے گی۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز پنجاب نے مربوط حکمت عملی بنالی ہے جس کے تحت جعلی نمبر پلیٹس پکڑی جائیں گی۔ جبکہ جو لوگ وینیٹی نمبر پلیٹس خریدیں گے ان کا ڈیٹا محکمے کے پاس موجود ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت پنجاب نے ’اپنی گاڑی، اپنی پہچان، اپنی نمبر پلیٹ‘ اسکیم کا اجرا کر دیا

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی جنہیں محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس اسکیم کا سفیر مقرر کیا ہے یہ ایک متنازعہ شہرت رکھتے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں