چین کی ہواوے کمپنی کا 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو تربیت دینے کا اعلان

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ موبائل اینڈ ڈیوائسز تیار کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو اپنے ہاں تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ہواوے کے اسلام آباد دفتر کا دورہ کیا اور وہاں ہواوے کے اعلیٰ افسران سے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) میں جدید تربیتی پروگرام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’ہواوے‘ کتنے لاکھ پاکستانی طلبا و طالبات کو پیشہ وارانہ تربیت دے گا؟

ہواوے کے اسلام آباد کے دفتر میں ہونے والے اس اجلاس میں ہواوے کے جدید تربیتی وسائل کو پاکستان کے تعلیمی فریم ورک میں ضم کرنے کی سمت میں بھی ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کیے جانے والے اس پروگرام کا مقصد ہواوے کی عالمی مہارت اور جدید ترین تربیتی مواد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک میں تکنیکی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں اس توقع کا اظہار بھی کیا گیا کہ اس اسٹریٹجک شراکت داری سے پاکستان بھر میں تکنیکی تعلیم کے معیار اور رسائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس سے ہنر مندی کی ترقی اور جدت طرازی کو بھی فروغ ملے گا۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پارٹنر کے طور پر کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی میں 3 لاکھ، زراعت میں ایک ہزار نوجوان تربیت کے لیے چین بھیجے جائیں گے، وزیراعظم

اس تعاون پر وزیر اعظم شہباز شریف کے چین میں ہواوے کے دفتر کے دورے کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ہواوے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر انہوں نے کمپنی کو پاکستان کے ٹیکسیشن اور ای گورننس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ پاکستان کے سیف سٹی منصوبوں میں اپنے کام کو بڑھانے کی دعوت دی تھی۔ ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ہواوے کے چیئرمین لیانگ ہوا نے ان کا استقبال کیا تھا۔

چیئرمین نے وزیراعظم کو دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں ہواوے کے آپریشنز کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا تھا۔ انہیں ای گورننس، ڈیجیٹل بینکنگ، ٹیلی کمیونیکیشن اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

چین کے پانچ روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ہواوے کے جدید آپریشنز سسٹم کو سراہا اور کمپنی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔

 بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمراہ چیئرمین لیانگ ہوا سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہواوے کی جانب سے جاری سیف سٹی منصوبوں کو سراہا اور کمپنی کو ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جہاں سی پیک منصوبوں پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر مثبت پیشرفت کا خیرمقدم، پاکستان کا مکمل عملدرآمد پر زور

ای چالان کے نام پر سائبر فراڈ، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد میں ’زیرو وائلیشن ڈے‘ مہم، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا حکم

پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کا نیا باب، مریم نواز سے 30 رکنی کاروباری وفد کی اہم ملاقات

ویڈیو

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

براڈ پیک سانحہ: 3 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 7 کی تلاش جاری

نوجوان عالمی امن اور مکالمے کے سفیر بنیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کا پیغام

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟