المواصی کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی فوج کے حملے میں امریکی بم استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح جنوبی غزہ میں قرار دیے گئے نام نہاد ’محفوظ‘ علاقے میں المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا اور کیمپوں میں پناہ گزین بے گھر فلسطینیوں پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم برسائے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 19 فلسطینی شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔ غزہ حکام کا کہنا ہے کہ بم اتنا طاقتور تھا کہ شہید ہونے والوں کی باقیات تک پگھل گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بم گرنے کے مقامات پر 30 سے 50 فٹ گہرے گڑھے پڑ گئے جبکہ درجنوں خیموں میں آگ لگ گئی۔ غزہ حکام نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ حملے میں 40 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ درجنوں ملبے تلے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کی سڑکوں پر کیوں نکل آئے؟

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ المواصی کیمپ پر 4 میزائل حملے کیے گئے، حملوں کا مقصد حماس کمانڈ سینٹر کو تباہ کرنا تھا۔ دوسری جانب، حماس نے المواصی کیمپ میں اپنے کسی بھی کمانڈ سینٹر کی موجودگی سے متعلق اسرائیلی فوج کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 94 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لبنان جنگ بندی، مشرق وسطیٰ میں امن چاہتے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہترین سپہ سالار، قریبی دوست ہیں، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں شروع

قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

مشرقِ وسطیٰ بحران کے باعث پاکستانی آم کی برآمدات متاثر، 30 فیصد کمی کا خدشہ

ویڈیو

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

پنجاب حکومت کا بڑا منصوبہ، پنجاب فلم سٹی نے پروڈکشن کے نئے دروازے کھول دیے

بلوچستان سے عالمی میدان تک، ثروت فاطمہ کا متاثر کن بیڈمنٹن سفر

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟