پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کیوں دائر کی؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسہ: آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں، رانا ثنااللہ کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چیلنج

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینیئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نےعدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کو تاحال جلسہ گاہ کی اجازت نہیں دی، اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور جلسہ: عدالت عالیہ نے سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

درخواست پر سماعت 13 ستمبر بروز جمعہ صبح 9 بجے ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا 22 ستمبر کو لاہور والا جلسہ بھی مویشی منڈی میں ہوگا؟

پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاداب جعفری، اشتیاق اے خان اور لطیف کھوسہ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد