مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیٹھک: آئینی ترمیم کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ

بدھ 18 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسد قیصر کے گھر پہنچ گئے، جہاں سابق صدر عارف علوی، بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن پہلے سے شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ملاقات میں جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے مابین اتحاد سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مولانا اگر جمہوریت کے ساتھ ہیں تو اچھی بات ہے، عمران خان کا جے یو آئی سربراہ سے متعلق محتاط جواب

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم بھی کچھ دیر میں اسد قیصر کی رہائش گاہ پہنچ جائے گی، قانون ٹیم بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر شرکا کو اعتماد میں لے گی۔

مولانا فضل الرحمان کی اسد قیصر کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اسد قیصر کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا اس حوالے سے کیا کہیں گے، جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہ مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ میرے گھر پر اتنے کھانے کھا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا مقصد صرف مجھے جیل میں رکھنا ہے، عمران خان

اسد قیصر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں ظہرانے کا انتظام کیا ہے۔ کوئی خاص بات نہیں ہے صرف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی خاص بات نہیں ہے، آپس میں گپ شپ کریں گے۔ دیگر رہنما بھی آرہے ہیں اڈیالہ جیل سے نکل آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، اہم قومی و علاقائی امور زیر بحث

پیپلز پارٹی پر سودے بازی کے الزامات بے بنیاد، بجٹ بغیر آئینی ترمیم کے منظور ہوگا، عبدالقادر پٹیل

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ