بلوچستان کے سرکاری افسران  زکوٰۃ کی رقم ڈکار گئے، آڈٹ جنرل کی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے محکمہ زکوٰۃ میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی جی نیب بلوچستان اظہار اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں بےقاعدگیوں کا انکشاف، آڈیٹرجنرل پاکستان کی آڈٹ رپورٹ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2018  سے 2022 تک ایک ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ مستحقین میں تقسیم نہیں کی گئی۔

آڈٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق 206 ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو 60 لاکھ روپے کی زکوٰۃ دی گئی،  زکوٰۃ لینے والوں میں گریڈ 16 ، 17 اور 14 کے افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: محکمہ اسپورٹس میں 95 لاکھ روپے کی خورد برد کا مقدمہ درج

رپورٹ کے مطابق 2021-22 میں ایک کروڑ 16 لاکھ سے زائد رقم 1382 مستحقین کو دیے گئے،2014  سے 2022 کے دوران زکوٰۃ فنڈ کے 20 کروڑ روپے بینکوں ہی میں پڑے رہ گئے۔

بلوچستان اسمبلی نے آڈٹ رپورٹ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے سپرد کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp