سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد، بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے 15 جنوری کو ہی صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہونے والے اجلاس میں کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس سندھ حکومت کا 15 جنوری کو کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرانے کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 15 جنوری کو ہی مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اپنے فیصلے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ سندھ حکومت کے نوٹی فیکشن ایس ایل جی اے قانون کی خلاف ورزی ہیں، صوبے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کریں۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری کو کراچی پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں الیکشن کی تیاری مکمل ہے، بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں اور الیکشن مواد کی بلک بریکنگ ہو چکی، پولنگ اسٹاف کی تقرری ہو چکی،کمیشن پولنگ کے لیے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہےکہ سندھ بلدیاتی قانون میں ہےکہ الیکشن شیڈول اعلان کے بعد حدود تبدیل نہیں ہو سکتی، پولنگ سے 2 روز قبل مقامی علاقوں کا نوٹیفکیشن واپس لینا آئین اور قانون کے منافی ہے، سندھ الیکشن کمشنرکے سروےکے مطابق دادو میں صورتحال پولنگ کے لیے سازگارہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں