پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس، جسٹس منصور کے ردعمل پر رانا ثنااللہ کی شدید تنقید

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا ردعمل غیرقانونی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق صدارتی آرڈیننس جاری ہوا ہے، اگر پارلیمنٹ اسے مسترد کرتی ہے تو ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس منصور علی شاہ نے آرڈیننس کمیٹی کی تشکیل نو پر اعتراضات اٹھا دیے، اجلاس میں بیٹھنے سے بھی انکار

انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، کہیں نہیں لکھا کہ سپریم کورٹ جو کہے گی وہ آئین ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کے پاس آئین کی تشریح کا اختیار ہے بنانے کا نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سپریم کورٹ نے خود بھی بہت کچھ غیرآئینی اور غیرقانونی کیا، یہاں بیگناہ لوگوں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی اور پھر اس بات کو تسلیم بھی کیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہاکہ آئین کی تشریح کا آخری اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے، دوسری جانب سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں جسٹس منصور کی ججز کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت، 63 اے نظرثانی اور آڈیو لیک کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کے سیکریٹری کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سابقہ کمیٹی کی بحالی تک میٹنگ میں نہیں بیٹھوں گا، آرڈیننس پر فل کورٹ میٹنگ بھی بلائی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں