میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات نے ملک گیر ایم ڈی کیٹ کے امتحان پر سوالات اٹھا دیے ہیں، اور اسلام آباد میں احتجاج کیا ہے۔
ایم ڈی کیٹ امتحان میں شریک طلبا و طالبات کا موقف ہے کہ امتحان میں 20 سے زیادہ ایسے سوالات پوچھے گئے جو کورس سے نہیں تھے، اور بعد ازاں جو ’جوابی کی‘ جاری کی گئی اس میں بھی غلطیوں کی بھرمار ہے۔
یہ بھی پڑھیں کوئٹہ: ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں نقل کرانے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج
طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ سوالیہ پیپر ویب سائٹ پر جاری کیا جائے تاکہ ہم اپنے جوابات کا موازنہ کرسکیں، اس کے علاوہ درست کی جاری ہونے تک نتائج کا باقاعدہ اعلان نہ کیا جائے۔
واضح ہے کہ رواں سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ طلبا و طالبات ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں شریک ہوئے، جو 22 ستمبر کو منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس کےذریعے نقل کس طرح کروائی جاتی رہی؟
فیڈرل بورڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد کے زیرانتظام امتحان منعقد ہوا۔