نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارہ تقریباً 46منٹ تک فضائی حدود میں سفر کرنے کے بعد بھارت کی حدود میں داخل ہوا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ امریکا سے واپسی پر ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ طیارہ صبح پونے 6بجے کے قریب افغانستان سے چترال میں پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود کیوں استعمال کی؟

نریندر مودی کا طیارہ 46منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے، لاہور سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم 3روزہ دورہ امریکا پر تھے، امریکا روانگی کے وقت بھی انہوں نے پاکستانی پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت، نوٹم جاری

خیال رہے نریندر مودی نے امریکا میں کواڈ سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی، اور امریکا کا 3روزہ دورہ مکمل کرکے بھارت واپس پہنچے ہیں۔

اس سے قبل اگست میں بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پولینڈ سے واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں