ماہرہ خان کا پسندیدہ اداکار کون اور وہ مستقبل بارے کیا منصوبہ رکھتی ہیں؟

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف اپنی صلاحیتوں اور خوبصورتی کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ وہ اس لیے بھی جانی جاتی ہیں کہ انہوں نے متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ملک کی مثبت نمائندگی کی ہے۔

ماہرہ خان ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ ’آسک ماہرہ سیشن‘ کیا اور اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں دلچسپ باتیں ان کے ساتھ شیئر کیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ویب سیریز بارواں کھلاڑی سے پروڈکشن شروع کی، ماہر خان نے خصوصی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں پاکستان فوج کی تاریخ کی پہلی تھری اسٹار خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردارادا کیا تھا، اس منفرد فلم کے حوالے سے ماہرہ خان نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی فلم ہے اور وہ مستقبل میں ایسی فلموں کی منتظر ہیں۔

ایک مداح نے سوال جواب کے سیشن میں ماہرہ خان کو تجویز دی کہ انہیں ایک ایسا پروڈکشن ہاؤس شروع کرنا چاہیے جو ٹی وی کے لیے مختصر سیریز بنائے، یہ فلمیں ہی کیوں نہ ہوں ہمیں اچھے ٹی وی سیریز کی ضرورت ہے۔

جواب میں ماہرہ خان نے کہا ’یہ پیچیدہ عمل ہے خاص طور پر اگر آپ ڈرامے نہیں بنارہے جو مختصر سیریز یا فلموں جیسی چیزیں بنانے کے لیے درکار رقم فراہم کرسکتے ہیں، میں واقعی میں چند کہانیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہی ہوں، اس حوالے سے شاید دوسرے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ تعاون کر کے کام کا آغاز کروں، دیکھتے ہیں کیا ہوتا پے۔‘

ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ اداکاروں یا اداکاراؤں میں سے ان کا پسندیدہ کون ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے بہت سے پسندیدہ اداکار ہیں، لیکن اس وقت ان کے پسندیدہ اداکار احمد علی اکبر ہیں۔

ماہرہ خان نے سبینا فاروق، ماورا حسین اور ہانیا عامر جیسی موجودہ اداکاراؤں کی تعریف کی جو پاکستانی ٹیلی ویژن پر بہت اچھا کام کررہی ہیں۔

ماہرہ خان نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ان کا بیٹا ازلان ان کے ساتھ لندن نہیں گیا ہے کیوں کہ وہ اسکول میں مصروف ہیں، کیوں کہ اس کی پڑھائی کے لیے یہ سال اہم ہے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ  فلم رئیس سے کیا سیکھا؟ اس سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے انہیں نصیحت کی کہ وہ پازیٹو رہیں اور ہمیشہ اپنی زندگی میں خوشی کو موقع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟