معاشرے میں مایوسی پھیلانے والوں کو اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ معاشرے میں مایوسی پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کرنے والوں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کراچی کور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور فوج کی جانب سے کیے گئے اہم تربیتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں غیرملکی شہہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے اس موقع پر انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا بھی افتتاح کیا۔ جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اکیڈمی اور انڈسٹری کے تعاون کو فروغ دے کر بااختیار بنانا ہے۔

آئی ٹی پارک کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی کی اہمیت پر زور

وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ اس طرح کے منصوبوں کا مقصد ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے انتہائی سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔

آرمی چیف نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری اور تاجروں کے تعاون کو سراہا۔

شرکا نے مثبت اقتصادی اشاریوں کے حصول کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا، جس کے ذریعے مزید اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

آرمی چیف نے معاشی بحالی کے لیے مدد کرنے پر دوست ممالک کے کردار کو سراہا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے برادر اور دوست ممالک خصوصاً چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی بحالی میں متعدد شعبوں میں مدد کرنے کے قابل تعریف کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان مختلف شعبوں میں قابل ذکر صلاحیت رکھتا ہے اور سب کو پاکستان کے روشن مستقبل پر غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان پر لاکھوں عاصم منیر، لاکھوں سیاستدان اور لاکھوں علما بھی قربان ہیں، آرمی چیف

انہوں نے کہاکہ بے پناہ وسائل اور صلاحیت کے پیش نظر پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار