پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟

اتوار 29 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے قیمتوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ سال ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا اس دوران انٹربینک میں ڈالر 307 روپے سے کم ہو کر گزشتہ سال 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہوگیا تھا۔ رواں برس کے آغاز سے ایک مرتبہ پھر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جو 289 روپے سے کم ہو کر اس وقت 278 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔ اس وقت ڈالر کی قیمت 277.70 روپے ہے۔

مزید پڑھیں:یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔ اب خام تیل کی قیمتوں میں اڑھائی روپے اضافے کے باعث ہوسکتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو یا قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 30 ستمبر کی شب کرے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی