ہم اسٹائل ایوارڈ 2024 کس کے نام رہے؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہم ایوارڈز پاکستان کے بڑے ایوارڈ شوز میں سے ایک ہے۔ اس سال یہ شو لندن میں منعقد کیا گیا جہاں بہت سے بڑے ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی جس میں ماہرہ خان، عاطف اسلم، فرحان سعید، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور دیگر نے پرفارم بھی کیا اور پاکستانی فنکاروں نے مختلف اعزاز اپنے نام کیے۔

سامعہ ممتاز:

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ سامعہ ممتاز کو ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز ملا۔

ثانیہ سعید:

سینیئر اداکارہ ثانیہ سعید کو ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں متاثر کن کردار ادا کرنے پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یمنیٰ زیدی:

ڈراما سیریل ’بختاور‘ میں بختو نامی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بیسٹ ایکٹر فیمیل کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سید جبران:

اداکار سید جبران اپنی لازوال اداکاری کے لیے مشہور ہیں تاہم انہیں ڈراما سیریل ’نیم‘ میں منفی کردار کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنے پر بیسٹ ایکٹر ان نیگیٹینو رول کے لیے منتخب کیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔

حمزہ سہیل اور سحر خان:

 ڈراما سیریل ’فیری ٹیل 2’ کی جوڑی حمزہ سہیل اور سحر خان کو بہترین آن اسکرین جوڑی کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا جنہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

ماورا حسین:

اداکارہ ماورا حسین ڈرامہ سیریل ’نیم‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر بیسٹ ایکٹر فیمیل کا ایوارڈ اپنے نام کیا، اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہارکیا انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ،’بہترین رات، بہترین سالگرہ، الحمداللہ‘۔

عاطف اسلم:

 عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بہترین پرفارمنس کے سبب ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے ایوارڈ کیساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔

مامیا شاہ جعفر:

مامیا شاہ جعفر کو ڈرامہ سیریل ’کالج گیٹ‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ساحر علی بگا:

ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ میں اپنی آواز کاجادو جگانے والے گلوکار ساحر علی بگا نے ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

آصف رضا میر:

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار آصف رضا میر کو ڈراما سیریل ’جھوک سرکار‘ میں بہترین معاون کردار ادا کرنے کی بدولت منتخب کیا گیا اور اعزاز سے نوازا گیا۔

احد رضا میر اور رمشا خان:

‘ہم اسٹائل ایوارڈ 2024’ میں احد رضا میر اور رمشا خان کو بیسٹ جوڑی کا اعزاز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں سال 2022 میں نشر ہونے والے ان کے رمضان اسپیشل ڈرامے ‘ہم تم’ پر ملا۔

یاد رہے کہ ایوارڈ شو کی یہ تقریب ’OVO Arena Wembley’ میں منعقد ہوئی تھی، اگرچہ کہ اس شو کا انعقاد ہر سال  کیا جاتا ہے جس میں باصلاحیت پاکستانی اداکاروں کوایوارڈز سے نوازا جاتا ہے لیکن اس بار یہ تقریب دو سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئی جس میں سال  2022 اور 2023 میں نشر ہونے والے ڈراموں کو  سراہا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار