کانپور ٹیسٹ میں بھارت کا جارحانہ انداز، بنگلہ دیش کو 2 دن میں شکست دیکر سیریز جیت لی

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈرامائی انداز میں 7 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

بھارت کے شہر کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ اس ٹیسٹ میچ کا آج پانچواں دن تھا۔ میچ کے پہلے دن صرف 35 اوورز کا ہی کھیل ہو سکا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پالیسی بیان دے دیا

میچ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم کو 233 رنز پر ڈھیر کردیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صرف مومن الحق نمایاں کارکردگی دکھا سکے، انہوں نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 جبکہ محمد سراج، روی چندرن ایشون اور آکاش دیپ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کے 233 کے جواب میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ اننگز کھیلی اور مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 50 رنز، 100 رنز، 150 رنز، 200 رنز اور 250 رنز کا اسکور اپنے نام کیا۔ بھارتی کی جانب سے یشاسوی جیسوال 72، کے ایل راہول 68 اور ویرات کوہلی 47 رنز بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز کی برتری کے بعد 285 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ چوتھے دن کے اختتام تک بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ

میچ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام اور مشفیق الرحیم کے علاوہ کوئی کھلاڑی بڑا اسکور نہ کرسکا، ان دونوں نے بالترتیب  50 اور 37 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، روی چندرن ایشون اور رویندرا جدیجا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے چنئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 280  رنز سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اینویڈیا نے نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیے، ان کی خصوصیات کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا لاہور آنے کا مقصد کیا تھا؟

بسنت منانے کی تیاریاں، پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کا نمبر؟ سہیل آفریدی کی پالیسی مکمل ناکام

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی