وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کی ملاقات، ایجنڈا کیا تھا؟

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پشتون قومی موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے ملاقات کی ہے جس میں منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

 صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق ملاقات کل شب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں وہ خود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین نے امن امان اور خطے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے وزیراعلی کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: 11 اکتوبر کو کیا ہوگا؟ کیا پشتون اپنی عدالت لگائیں گے؟

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور امن امان کے حوالے سے بات کی۔

وزیراعلیٰ نے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور صوبے کےساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں حکومتی اقدامات پر گفتگو کی۔

پشتون قومی عدالت میں کیا ہوگا؟

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے بتایا کہ جرگے میں تمام پشتون اقوام کو کہا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے نمائندوں کے نام دیں۔ جب یہ نام آجائیں گے تو وہ قوم کی نمائندگی کریں گے اور ان سے یہ قرآن مجید پر حلف اٹھوایا جائے گا کہ ان کے ساتھ چاہے کچھ بھی ہو وہ نہ جھکیں گے اور نہ بکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھر یہ جرگہ پشتون قوم کے مسائل پر بحث کرے گا اور فیصلے کرے گا۔ ہمیشہ اجلاس کے اعلامیے جاری ہوتے ہیں لیکن اس میں فیصلے ہوں گے۔

دوسری طرف پی ٹی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت میں پشتون مسائل کے ساتھ ساتھ پشتون وسائل پر بھی بات ہوگی۔ اس حوالے سے منظور پشتین نے متعدد جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور اس جرگے میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو جنگ سے متاثرہ علاقوں میں پشتونوں کو درپیش مسائل پر بات ہوگی، بحث مباحثہ ہوں گے لیکن فیصلے کیا ہوں گے؟

اس حوالہ سے جب منظور پشتین سے پوچھا گیا تو انہوں نے پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ تو جرگے کے مشران طے کریں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے ایٹمی طاقت بڑھانے کا اعلان کر دیا

امریکی انٹیلیجنس ادارے میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں، قومی سلامتی پر سوال اٹھ گئے

ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو سے یورپ جھلس گیا، فرانس میں 18 افراد ہلاک، 2 بچے گرم گاڑی میں دم توڑ گئے

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروپیگنڈا بے نقاب، عدالتی فیصلوں کو متنازع بنا کر نوجوانوں کو ریاست مخالف بیانیے کی طرف دھکیلنے کی کوشش

ویڈیو

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

عالمی رہنماؤں کی پاکستان سے غیر معمولی محبت، پشاور کےشہری کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا مذاکرات کا اصل امتحان شروع، اگلے 60 دن فیصلہ کن، آگے کیا ہوگا؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا