قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 سابق اراکین نااہل قرار

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 سابق اراکین کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ جن اراکین کو نااہل کیا گیا ہے ان میں قومی اسمبلی کے 11 سابق اراکین اور سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے 16 سابق ارکان شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اراکین قومی و صوبائی کی جانب سے سالانہ گواشوارے جمع نہ کرانے کا معاملہ کمیشن میں زیر سماعت رہا اور 2024 میں گوشوارے جمع نہ کرانے والے موجودہ اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مسلسل نوٹس بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: ایف بی آر

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق، سابق قومی و صوبائی اراکین اسمبلی نے متعدد نوٹسز کے باوجود اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے جس کی وجہ سے انہیں نااہل کیا گیا ہے، گواشوارے جمع کرانے تک یہ تمام سابق اراکین اسمبلی نااہل رہیں گے۔

جن سابق اراکین قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا ہے، ان میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان، محسن شاہنواز رانجھا، اسحاق خان، محمد علی، کمال الدین، عصمت اللہ، سید محمود شاہ، ثمینہ مطلوب، مس نصیبہ، شمیم آرا پنور، محمد شاہ اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا یوٹرن، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سندھ اسمبلی کے نااہل قرار دیے گئے 7 سابق اراکین میں عدیل احمد، حزب اللہ بوگیو، ارسلان تاج، عارف مصطفیٰ، عمران شاہ، علی غلام اور مس طاہرہ شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 9 سابق اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی گوشوارے جمع نہ کرانے پر نااہل کیا ہے، ان میں یار محمد رند، سکندر علی، میر حمل کلمتی اور دیگر سابق ارکان شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں