پی ٹی آئی کا احتجاج، جڑواں شہروں میں موبائل سروس معطل

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے، شہر کے اطراف کنٹینرز لگا کر راستے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی، اور جڑواں شہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے، ساتھ ہی موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: حکومت بھی ڈٹ گئی، موٹروے بند، اسلام آباد سیل

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک پلان کے مطابق موٹروے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند کردیا گیا ہے، چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراؤں کو بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کردی جبکہ  پولیس کی معاونت کے لیے راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ان تمام شہروں میں موبائل سروس بھی بند کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر جڑواں شہروں میں تمام تعلیمی ادارے بند

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پرآج ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا جس سے نمٹنے کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں