ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم وطن واپس روانہ، شہباز شریف نے الوداع کیا

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم اپنا 3روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ ہوگئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان نے انور ابراہیم اور ان کے وفد کو نور خان ایئر بیس پر الوداع کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں، ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پر اتفاق ہوا ہے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم علامہ اقبال کے مداح ہیں، جو پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: ملائیشین وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، اسٹریٹجک مفادات، اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم داتو سری انور ابراہیم کے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے اچھے الفاظ اور نیک خواہشات کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے فروغ پر مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ملائیشیا سے تجارت کے فروغ سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، وزیرِ اعظم ملائیشیاء کا دورہِ پاکستان، پاک ملائیشیا تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا ہے۔

’دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کا تبادلہ ہوا، پاکستان سے ملائیشیا کو پراسیسڈ گوشت، اور چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا‘۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

واضح رہے دورے کے دوران وزیرِ اعظم ملائیشیا کے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں انہیں شاندار استقبال پیش کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان ملائیشیا بزنس فورم میں بھی شرکت کی۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کو صدر پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان سے بھی نوازا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22 خوارج ہلاک، فائرنگ سے کمسن بچہ شہید

برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران امریکی فوجی نے کیسے لاکھوں ڈالرز کمائے؟

’یہ خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرتے ہیں‘، امریکی گلوکار کی امریکی صیہونیوں پر شدید تنقید

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار