ملائیشین وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، اسٹریٹجک مفادات، اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ملاقات کی، ملائیشین وزیر اعظم نے امن و استحکام میں پاک افواج کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران ملائیشین وزیر اعظم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے دوطرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں برادر ممالک میں دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملائیشین وزیر اعظم نے امن و امان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کے کردار کو سراہا، اور اسی تناظر میں آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دعوت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا، جس سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان عطا کیا۔ اسلام آباد میں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا اور دیگر عسکری قیادت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور صوبائی گورنرز، وزرا اعلیٰ  بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ملائشیا کا دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

واضح رہے ملائیشیا کے وزیر اعظم 3روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان میں موجود ہیں، اس دوران انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کی ہیں، دیگر ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

سندھ سے بلوچستان، کشمیر تا گلگت: کیا پیپلز پارٹی موجودہ نظام کی سب سے بڑی بینیفشری بن چکی ہے؟

افغانستان: لباس کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں خواتین کی گرفتاریاں، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

کاسمیٹیکوریکسیا: بچیاں اسکن کیئر کے جنون میں مبتلا، جلد اور ذہنی کیفیت دونوں داؤ پر

ویڈیو

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

جان بھی چلی جاتی تو افسوس نہ ہوتا، لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو بچانے والے عبدالرزاق کی داستان

بجٹ کی منظوری سے قبل بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی اہم ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟

کالم / تجزیہ

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ