بھورا ریچھ آبادی میں گھس آیا، عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچا کر غائب

منگل 8 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کے علاقے استور گدائی میں بھورا ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا۔ بھورا ریچھ دن کی روشنی میں دیکھا گیا۔ اس نے لوگوں پر حملہ بھی کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ  یہ معاملہ اب انتہائی تشویشناک ہو چکا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کو فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھورا ریچھ دیوسائی میں عوامی املاک کو نقصان پہنچاتا رہا ہے۔وہ اب گداٸی یونین کے علاقے میں پہنچ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان

گزشتہ روز بھورے ریچھ نے عبدالواحد نامی ایک شخص پر حملہ کیا، جو خوش قسمتی سے زخمی ہونے سے بچ گئے۔ اس واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ۔ ریچھ نے حملہ کردیا میں بچ نکلا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھورے ریچھ نے اگر بچوں پر حملہ کرکے نقصان پہنچایا تو کون ذمہ دار ہوگا؟

محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار اب تک ریچھ کو پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ ریچھ آبادی میں گھس کر املاک کو نقصان پہنچاتا رہا، پھر وہ رات گئے غائب ہوگیا۔ متعلقہ محکمہ کے اہلکار صبح تک ریچھ کو ڈھونڈتے رہے مگر انہیں ریچھ کہیں نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیے گلگت بلتستان: جانور کو تنگ کرنے والے نوجوان نے معافی مانگ لی

عوام نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری طور پر حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ املاک کے مزید نقصان بالخصوص کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

دوسری طرف محکمہ وائلڈ لائف کا موقف ہے کہ 7 اکتوبر 2024 کو ایک بھورا ریچھ گدی گاؤں کی آبادی میں آ کر پھنس گیا تھا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف شاہنواز کی نگرانی میں وائلڈ لائف کا عملہ اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو کامیابی سے باہر نکالا۔ اندھیرے کی وجہ سے ریچھ کے جنگل کی طرف جانے کا صحیح راستہ معلوم نہ ہو سکا، اس لیے وائلڈ لائف کا عملہ رات بھر نگرانی پر مامور رہا۔ صبح ایک بار پھر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے سیاح گلگت بلتستان کے علاقوں میں سفر کس وقت کریں؟

مقامی لوگوں کے مطابق، رات کو ریچھ نے دریا عبور کیا اور کھومہ گاؤں کے کچھ لوگوں پر حملہ کیا، جنہوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ ان لوگوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کرایا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا