کیا شان شاہد اداکارہ ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شان شاہد اور ریما خان ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اس آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔ آن اسکرین پسند کی جانے والی اس جوڑی کے حوالے سے ماضی میں یہ دعویٰ بھی کیا جاتا رہا کہ ان کے آپس میں رومانوی تعلقات تھے۔ اس لیے مداحوں میں یہ سوال بھی زیر بحث رہا کہ کیا شان نے کبھی ریما سے شادی کے بارے میں سوچا؟

 حال ہی میں شان نے سماء ٹی وی کے شو ’کافی ود سماء‘ میں شرکت کی جس میں شان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی ریما خان سے شادی کرنے کا سوچا تھا۔ اس سوال کے جواب میں شان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریما کے ساتھ کیرئیر کا آغاز فلم ’بلندی‘ سے کیا۔ جب ریما سے ملے تو اس وقت وہ 16 سال کے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ریما خان نے ساتھی اداکارہ کو کیوں تھپڑ مارا؟

شان شاہد نے مزید کہا کہ 16سال کی عمر میں انہوں نے کبھی شادی کرنے کا نہیں سوچا۔ اس وقت آپ صرف نئے لوگوں سے ملتے ہیں، دنیا کو تلاش کرتے ہیں اور کام پر توجہ دیتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے کیونکہ کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں کبھی بھی شادی آپ کا منصوبہ نہیں ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکرین پر ہم رومانس کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ گھومتے ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اس لیے لوگ اسکرین پر جو کچھ دیکھتے ہیں اس کی وجہ سے وہ مختلف انداز میں سوچتے ہیں۔ شان شاہد نے اداکارہ ریما خان کو پاکستان واپس آنے اور کام شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ریما نے کیسے فیصلہ کیا کہ وہ اب ریٹائر ہو چکی ہیں۔ وہ ایک شاندار اداکارہ ہیں اور انہیں کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز نے شان شاہد کا کیریئر کیسے بچایا؟

شان نے کہا کہ جن لوگوں کو اداکاری کا جنون ہے وہ زیادہ کام کریں۔ ہر عمر کے لیے کردار ہوتے ہیں۔ اس لیے ریما کو بھی پاکستان واپس آنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کو ان کی ضرورت ہے۔ شان شاہد اپنے پہلے پراجیکٹ بلندی میں ریما خان کے ساتھ آن اسکرین جوڑی کے لیے کافی مقبول ہوئے تھے اور ان کی فلم نکاح بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں وار، خدا کے لیے، مجاجن، سنگم اور ضرار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا