برطانوی ہائی کمیشن کی پاکستان سیلاب متاثرین کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈز کی منظوری

بدھ 9 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی بحالی کے لیے ایک کروڑ پاؤنڈز کی منظوری دے دی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہاکہ سیلابی نقصانات کے ازالے کے لیے ہمیشہ معاونت کی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب: سیلاب متاثرین میں اضافہ، امدادی سرگرمیاں تیز، مزید 6 ہزار افراد کا انخلا

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق رواں برس مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں سے پاکستان میں 350 افراد جاں بحق اور 650 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

ہائی کمیشن نے بتایا کہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف علاقوں میں 78 ہزار سے زیادہ گھر تباہ ہوئے، برطانوی حکومت کی امداد سیلاب سے شدید متاثرہ 13 اضلاع کے افراد کی معاونت کرے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کہاکہ مون سون کا اختتام ہو چکا مگر بحالی کا آغاز اب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کے لیے 100گھر تعمیر کرنے میں کامیاب

انہوں نے کہاکہ سیلاب نے اس سال پھر پاکستان میں تباہی مچائی اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، برطانوی ہائی کمیشن متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری بحالی کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟