آئی پی پیز سے معاہدوں کا خاتمہ خوش آئند ہے، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

جمعرات 10 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 5 انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے معاہدوں کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا  ہے کہ اب وہ رقم عوام کو بجلی کے بلز کے ذریعے واپس کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 5 آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ کرنے کی تجویز منظور کرلی

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے کے بعد 411 ارب روپے قومی خزانہ میں آئیں گے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ اب وہی پیسہ بجلی کے بلز میں کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان آئی پی پیز کو ناجائز طور پر ہزاروں ارب روپے دیے گئے تاہم اب 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن اب حکومت کو اگلے ماہ سے عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

’چوری میں ملوث کون تھا یہ بھی عوام کو بتایا جائے‘

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ کون کون اس چوری میں ملوث رہا اور وہ کون سے عناصر تھے جنہوں نے یہ عذاب عوام کے سروں پر مسلط کیا۔

مزید پڑھیے: 5 آئی پی پیز نے کیپیسٹی پیمنٹ اور سود نہ لینے کا اعلان کردیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ایسی آئی پی پیز ہیں جو پاک فوج کے زیر اثر چلتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرتے ہوئے ذمے داران کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کیپییسٹی پیمنٹ اورپیٹرول لیوی کو فوری طور پر ختم کرے۔

’پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے‘

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد میں پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق حاصل ہے اور اس پر حکومت کو فاشسٹ رویہ نہیں اپنانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ کر جان نہیں چھڑوائی جا سکتی کہ آئی جی پولیس نے سب کچھ کیا ہے۔

کابینہ کا فیصلہ

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعرات کو پہلے مرحلے میں 5 آئی پیز کے معاہدے منسوخ کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگی بجلی: 10 برسوں میں آئی پی پیز قوم کے کتنے کھرب روپے لے اڑیں؟

اس فیصلے کے بعد ملکی خزانے کو مجموعی طور پر 411 ارب روپے بچت ہوگی جبکہ بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ فائدہ حاصل ہوگا اور فی یونٹ نرخ میں کمی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 آئی پیز پیز کے معاہدے منسوخ کیے جائیں گے جبکہ دیگر آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بتدریج نظر ثانی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی بھی لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوشش ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت قائم کی جائے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

ذمہ دارانہ صحافت ہی باخبر معاشرے کی ضمانت ہے، عالمی یوم صحافت پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام

ہارلے ڈیوڈسن نے 88 ہزار موٹرسائیکلز واپس منگوا لیے، وجہ کیا بنی؟

امریکی پابندیوں پر چین کا سخت ردعمل، اپنی 5 ریفائنریز کا دفاع

اسلام آباد میں آبادی کے درمیان تیندوؤں کی موجودگی قدرتی مسکن کی تباہی کی عکاس، ڈبلیو ڈبلیو ایف کو تشویش

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ