عمران خان پر اڈیالہ جیل میں سختیاں بڑھا دی گئیں، سائیکلنگ اور چہل قدمی پر پابندی

جمعہ 11 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اڈیالہ جیل میں سختیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو ورزش کرنے کے لیے سائیکل استعمال کرنے اور 6 سیلز پر مشتمل راہداری میں چہل قدمی پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اتوار کی شام سے عمران خان کو سیل میں قید کر رکھا ہے جبکہ ان کے سیل کے اطراف میں بھی کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔

یہ بھی  پڑھیے میرے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان نے جیل سے متعلق کیا باتیں بتائیں؟

ذرائع کے مطابق عمران خان کو مرضی کا کھانے دینے والے مشقتی کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ انہیں عام قیدیوں کا کھانا دیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا کے ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کھانا دینے والے افراد کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں جبکہ ان کے سیل میں کھانا فراہم کرنے والے افراد کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتوں کا سلسلہ 4 اکتوبر سے منقطع ہے۔ ان سے آخری ملاقات 3 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں سیاسی رہنماؤں سے کروائی گئی تھی۔

عمران خان سے ملاقات کروانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیر التوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور