شراب و اسلحہ کیس، علی امین گنڈاپور کو 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی کی بنا پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کی، سماعت کے دوران متعدد مرتبہ عدالت طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔ جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختوںخوا پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں