ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ  نہیں کرنے دیں گے، بیرسٹر سیف

جمعرات 17 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ  نہیں کرنے دیں گے۔ فارم -47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی بچی کچی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گی۔ وفاقی و پنجاب کی جعلی حکومت آئے دن آئین ، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے واسطے گزشتہ روز اغواء کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ فارم -47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے۔ آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے۔  کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ناجائز ترمیم کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ  نہیں کرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مزاحمت کرے گی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان پر وکلاء، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے۔ صیہونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا۔جھوٹ کے بل بوتے پر اقتدار کے مزے لوٹنے والا ٹولہ عوامی نمائندگی کا اہل نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم