کورونا کے 56 نئے مریض : 14 کی حالت تشویشناک

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ ایک دن میں 56 مریض سامنے آ گئے۔ 2 ہزار 940 کے قریب ٹیسٹ کیے گئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 90 ہوگئی۔ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے وار میں تیزی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 940 ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 56 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 90 فی رہی۔

گلگت میں شرح 3 اعشاریہ 42، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 15، راولپنڈی میں شرح 1 اعشاریہ 87 جبکہ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت میں کورونا کے 117 ٹیسٹ، اسلام آباد میں 93 جب کہ لاہور میں کورونا کے 181 ٹیسٹ کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں